Akhlaq Quotes

Akhlaq ke mutaliq aqwal-e-zareen jin se aap sabaq amoz batein seekh sakte hein. Akhlaq quotes in Urdu for your inspiration.


Akhlaq Aqwal-e-Zareen



٭ مسلمانوں میں کامل اخلاق والے وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں۔ ابو دائود علیہ سلام

٭ تم سے بہتر وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں۔ بخاری شریف

٭ اخلاق یہ ہے ک اعمال کا عوض نہ چاہے۔ حضرت ابو بکر صدیق 

٭ کسی کے اخلاق اور دیانتداری پر اعتماد نہ کر تاوقت یہ کہ غصہ اور طمع کی قوت سے اسے دیکھ نہ لو۔ حضرت عمر فاروق

٭ اچھے اخلاق دس ہیں، زبان کی سچائی، حقوق العباد، احسان کا بدلہ، سائل کو دینا، صلہ رحمی، مہمان نوازی، باطل سے جنگ کے وقت حملہ میں شدت، پڑوس کی حفاظت اور سب سے بڑھ کر شرم و حیا ۔ امام حسن

٭ بد خلقی سے دشمنی پیدا ہوتی ہے اور دشمنی سے جفا کاری۔ امام غزالی ؒ

٭ خلق چار چیزیں ہیں، سخاوت، نصیحت، الفت اور شفقت۔ حضرت جنید بغدادیؒ

٭ سب سے برا اخلاق یہ ہے کہ تقدیر کے ساتھ جھگڑ وضد کر کے اس کو بدلنا چاہو اور آرزو اور دعا سے اس کو پلٹنے کی کوشش کرو۔

٭ بد خلق وہ ہے جس کا غصے کی حالت میں اپنے نفس پر کنٹرول نہ رہے۔ نظام الملک طوسی

٭اخلاقی قوت، دلیری، محنت اور استقلال چار ایسے ستون ہیں جن پر انسان کی عملی زندگی کی پوری عمارت تعمیر کی جا سکتی ہے۔ قائد اعظمؒ

٭ حسن اخلاق سے زندگی راحت و آرام سے بسر ہوتی ہے، اس کو سب شعائر پر مقدم رکھنا چائیے۔

٭ انسانیت کی بنیاد اخلاق پر قائم ہے اور اخلاق کی بنیاد رحم دلی پر قائم ہے۔

٭ غلام کی بد اخلاقی سے آقا کی خوش اخلاقی پر کچھ حرف نہیں آتا۔

٭ خوش اخلاقی پر کچھ خرچ نہیں آتا لیکن یہ آپ کا وقار بڑھا دیتی ہے۔

٭ جس کا اخلاق اچھا ہے وہ اپنا کام خوش اسلوبی اور آسانی سے نکال لیتا ہے۔

٭ دوستوں کے ساتھ اس قدر اخلاص رکھنا چائیے جو تھوڑے سے تغیر پر زوال پزیر نہ ہو۔ بقراط

٭ حسن اخلاق سے زندگی راحت اور آرام سے بسر ہوتی ہے، اس کو سب شعائر پر مقدم رکھنا چائیے۔ ارسطو

٭ وہ خدا سے بہت قریب ہے جو خوش اخلاق اور دوسروں کا بوجھ اٹھانے والا ہے۔ بایزید بسطامیؒ

٭ میانہ روی نصف روزی ہے اور حسن اخلاق نصف دین ہے۔ حضرت غوث اعظمؒ

٭ شیریں کلام اور خوش اخلاق کے ساتھ محبت واجب ہو جاتی ہے۔ خلیفہ مامون الرشید

٭جب کسی محفل میں جائو تو ان اشخاص کے طرز عمل اور اخلاق کو جا بہتر ہوں ملاحظہ کرو۔

٭ تمہارا خلق مخصوص نہ ہونا چائیے بلکہ ہر ایک نیک و بد، مون و مشک، ورد و کلاں کے ساتھ خوش خلقی سے پیش آنا چائیے۔

٭ تصوف اعلیٰ درجے کے اخلاق کے حاصل کرنے اور ادنیٰ درجے کے اخلاق سے گریز کرنے کا نام ہے، تصوف تمام تر ادب ہے۔

* Kisi ke akhlaq or dianatdaari pr us waqat tk aehtmad na kro jub tk jub tk tum us ko ghuse or tamah ki halat mein na dekh lo.
* Akhlaq ye hy ke aemal ka awaz na chahe.

* Bud-akhlaqi se dushmani paida hoti hy or dushmani se jafa. ~Hazrat Imam Ghazali

* Jis ka akhlaq acha hy wo apna kaam khush-asloobi or asani se nikal sakta hy.

* Bud-khalq wo shakhs hy jis ka ghuse ki halat mein apne nafas per qaboo na rahe.

* Khalq char cheezien hein, sikhawat, nasiat, ulfat or shafqat.

* Khush akhlaqi pr kuch kharch nai aata lekin ye aapka waqar barha deti hy.

* Miana rawi nisaf rozi hy or husn-e-akhlaq nisaf deen.

Share Akhlaq Quotes in Urdu

Add More Akhlaq Quotes