Imam Ghazali Quotes in Urdu

امام غزالی کے اقوال

٭ عورت میں ایک کمزوری ہے جس کا علاج تحمل ہے، اسے رنج نہ دینا چاہیئے بلکہ اس کا رنج سہنا چاہئے۔ (امام غزالیؒ)

٭ اپنے معاملات سے ہوشیار اور چوکنا رہنا اور سوچ سمجھ کر کام کرنا سعادت کی کنجی ہے۔(امام غزالیؒ)


٭ حاسد اس شخص کی طرح ہے جو اپنے دشمن کو مارنے کےلیے پتھر پھینکے لیکن وہ پتھر دشمن کو لگنے کی بجائے اسی کو مجروح کر دے اور دشمن دیکھ دیکھ کر ہنسے۔ (امام غزالیؒ)

٭ جس کا لباس باریک اور ہلکا ہو گا، اس کا دین بھی ضعیف ہو گا۔ (امام غزالیؒ)

٭ ظالم کے مرنے سے ملول ہونا ظلم میں شامل ہونا ہے۔ (امام غزالیؒ)

٭ مالِ حرام سے صدقہ دینے والا ناپاک کپڑا پیشاب سے دھونے والے کی مثل ہے۔ (امام غزالیؒ)

٭ جو شخص حرام کھاتا ہے اسکے تمام اعضاء گناہ میں پڑ جاتے ہیں۔

٭ اگر مستجاب الدعوات بننا چاہتے ہو تو لقمہ حلال کے سوا پیٹ میں کچھ نہ ڈالو۔

٭ اگر تو اس قدر نماز پڑھے کہ پشت خم ہو جائے اور اس قدر روزے رکھے کہ بدن ہلال بن جائے، ہر گز فائدہ نہ پائے گا تاوقتیکہ مالِ حرام سے پرہیز نہ کرے گا۔

٭بازار کے اندر ذکر الٰہی میں مصروف شخص مردوں میں زندہ کی مثل، مغروروں میں غازی کی مثل اور خشک درختوں میں سر سبز کی مثل ہے۔

٭ محتاجوں سے مہنگا مال خریدنا احسان میں ہے اور صدقہ سے بہتر ہے۔

٭ جو ایمان رکھتا ہے کہ آخرت دینا سے بہتر ہے وہ سب احتیاطیں کر سکتا ہے۔

٭ امیروں اور بادشاہوں سے میل جول نہ رکھو جو دین ے نفور اور شریعت سے دور ہیں، بلکہ ان کو دیکھو بھی نہیں۔

٭ مخلوق سے ایسا معاملہ کرو جو ان سے اپنے حق میں پسند کرتے ہو۔

٭ خالق سے ایسا معاملہ کرو جیسا کہ تم اپنے غلام سے اپنے لیے کرانا چاہتے ہو۔(امام غزالیؒ)

٭ علم کا مطالعہ کیا کرو اور وہ علم اپنے دل کے حالات جاننے کا ہے۔

٭خوراک بھوک سے کم کھائو تاکہ قوت عبادت اور صحت میسر آئے، زیادہ کھائے گا تو خواہش نفس کے لیے ہو جائے گا کیونکہ عبادت سے غافل ہو گا اور یہی نفس کی خواہش ہے۔

٭ پاجامہ آدھا لباس ہے کیونکہ یہ زیادہ ستر پوش ہے۔(امام غزالیؒ)

٭ وہ شخص بڑا گنہگار ہے جو ماحضر کو روبرو لانا حقیر سمجھے یا جس کے روبرو لائیں وہ حقیر جانے۔

٭ مجلس میں تکیہ لگا کر بیٹھنا مروہ ہے اور نشانِ تکبر، مگر بہ عذر۔

٭ تکلف کی زیادتی محبت کی کمی کا باعث بن جاتی ہے۔(امام غزالیؒ)

٭ بھوک سے پہلے کھانا مکروہ بھی ہے اور مذموم بھی۔

٭ کھانے میں عیب نہ نکالو، ناپسند ہو تو مت کھائو۔

٭ غریب مہمان آ جائے تو قرض لے کر بھی تکلف کرو۔

٭ جو مہمان خود آ جائے اس کے لیے تکلف نہ کر اور جس کو تو خود بلائے اسکے لیے تکلف میں کچھ اٹھا نہ رکھ۔(امام غزالیؒ)

٭ فی نفسہ شعر گوئی یا شعر خوانی منع نہیں کیونکہ شعر کلام ہے کہ اچھا اچھا ہے اور برا برا ہے لیکن اس کا استعمال بے جا اور کثرتِ شغل شیطانی فعل ہے کہ جس سے احکام و فرائض فوت ہیں۔

٭ اگر کوئی شخص قرض لے اور دینے کی نیت ہو تو وہ چور ہے۔

٭ ناواجب احتیاط باعث تکبر اور نشانِ غرور ہے۔ یعنی اگر کوئی شخص کسی کی جائے نماز پر نماز پڑھنا یا اسکے لوٹے سے وضو کرنا، اسکے برتن سے پانی پینا چاہے تو اسکو منع کرنا یا کراہت ظاہر کرنا بد خلقی ہے۔(امام غزالیؒ)

٭ عابد کو کھانا کھلانا عبادت میں مدد کرنا ہے اور فاسق کو کھانا کھلانا فسق میں مدد کرنا ہے۔

٭ وہ دعوت سب سے بدتر ہے جس میں امیر بلائے جائیں اور مسکین نہ بلائے جائیں۔

٭ دعوت بہ نیت سنت اور فقیروں کی راحت کے خیال سے کرنی چاہیئے نہ کہ بڑائی اور شہوت کے لیے۔

٭ بدعتی، ظالم، فاسق اور متکبر کی دعوت قبول مت کر۔ (امام غزالیؒ)

٭ دعوت قبول کرنے میں امیر و غریب کا فرق مت کر۔ راہ دور ہونے کی وجہ سے دعوت رد نہ کر۔

٭ مہمان کے روبرو تھوڑا کھانا رکھنا بے مروتی ہے اور حد سے زیادہ رکھنا تکبر۔

٭ جس محفل میں جا کر خلاف شرح امور معلوم ہوں اور منع نہ کر سکتا ہو تو وہاں سے چلے آنا واجب ہے۔(امام غزالیؒ)

٭ مجلس کے اندر بیٹھ کر قریب تر لوگوں کی مزج پرسی کرو، میزبان کو انتظار میں نہ ڈالو اور وقت مقررہ پر جلد پہنچا کرو۔

٭ مجلس طعام میں اگر بہت لوگ حاضر ہیں اور ایک دو کا انتظار ہے توو حاضرین کی رعایت اولیٰ ہے لیکن اگر وہ شخص جس کا انتظار کیا جائے فقیر یا مسکین ہے تو انتظار اولیٰ ہے۔(امام غزالیؒ)

٭ نکاح دین کا حصار ہے اور شہوت شیطان کا ہتھیار ہے، نکاح اسکے شر سے بچانے والا ہے۔

٭ سب سے بڑی دولت زبان ذاکر، دل شاکر اور زن فرمانبردار ہے۔ (امام غزالیؒ)

٭ نیک عورت اور امر دنیا سے نہیں بلکہ اسبابِ آخرت سے ہے۔

٭ عورت کی بد اخلاقی پر صبر کرنا، اسکی ضروریات پوری کرنا اور راہ شرع پر اسکو قائم رکھنا بہتر عبادت ہے۔

٭ جب تک آدمی اپنے نفس سے بر نہ آئے دوسرے نفس کا ذمہ نہ اٹھائے۔

٭ سفلہ کے ساتھ طریقہ تسلیم داخلِ حکمت ہے چھوٹے دورازے میں سے خمیدہ ہو کر گزرنا عین مصلحت ہے۔

Imam Ghazali Quotes in Urdu

Best selected Imam Ghazali quotes in Urdu are given below for your motivation and inspiration. If you like these quotes please do consider sharing them with your friends.

* Aurat ki bud khalqi per sabar krne wala Hazrat Ayub aleh salam k sabar k brabar sawab paye ga.
* Aurat mein aik kamzori hy jis ka ilaaj tahamul hy, is ko ranj na dena chaye bulke is ka ranjh sehna chaye. ~Imam Ghazali
* Apne muamalat se hoshiar or chokana rehna or soch samjh kr kaam krna sa-adat ki kunji hy. ~Imam Ghazali
* Hasid us shakhs ki tarah hy jo apne dushman ko pathar marne ke liye pathar phenke lekin wo pathar dushman ko lagne ki bijae usi ko majrooh kr de or dushman dekh dekh kr hanse. ~Imam Ghazali
* Jis ka lebaas bareek or halka ho gya us ka deen bi zaeef ho gya. ~Imam Ghazali
* Zalim ke murne se malool hona zulam mein shamil hona hy. ~Imam Ghazali
* Maal-e-haram se sadqa dene wala napaak kapra peshaab se dhone wale ki misal hy. ~Imam Ghazali
* Jo shakhs haram khata hy us ke tamam aazah gunah mein parh jate hein. ~Imam Ghazali
* Agar mustajab-ul-dahwat bun-na chate ho to luqma halal ke siwa pet mein kuch na dalo. ~Imam Ghazali
* Agar tu is qadar nimaz pareh ke pusht khum ho jae or is qadar roze rakhe ke badan hilal bun jae, hr giz faida na pae ga jub tk maal-e-haram se parhez na kre ga. ~Imam Ghazali
*Logon ki nekiyon ko zahir karna chaye or buraion se chasham poshi lazim hy.
* Gharib mehman aa jae to qarz le kr b takaluf ker.
*Sub se bari dolat zuban zakir, dil shakir aur zun furmanbardar hy.
* Mohtaj ko mohlat dene mein koi aehsan nahi balke adal o insaf hy.
* Jis aehtiat aur parhaiz se muslman ko runj ponche is ko chor de.
* Kalam mein narmi ikhtyar kr kyun k alfaz ki nisbat lehje ka asar zyada hota hy.
* Giri hui she ka beghair itlah qabze mein ker lena lootne ki manind hy.
* Apne aap ko behtar samjh lena jahalt hy balke hr shakhs ko khud se botr smjhna chaye.
* Bud khalqi se dushmni peda hoti hy or dushmni se jafa kari.
* Agar koi shakhs qarz le or wapis krne ki niyat no ho tw wo chor hy.

Share Imam Ghazali Quotes

Add More Imam Ghazali Quotes