آرام و راحت اقوال


٭ مصیبت میں آرام کی تلاش مصیبت کو ترقی دیتی ہے۔ امام جعفر صادق

٭ اپنی ضرورتوں کو کم کرو گے تو راحت پائو گے۔ حضرت اویس قرنی

٭ میں نے اپنے نفس سے راحت طلب کی تو میں نے اس سے بے فائدہ چیز چھوڑنے کے سوا کسی چیز کو اس کے لیے زیادہ راحت دینے والا نہ پایا۔

٭ تین چیزوں سے زندگی آرام سے گزرتی ہے، صحت، تونگری اور نیکی۔ ہوشنگ

٭ انسان کے لیے اتنا ہی جاننا کافی ہے کہ اس دنیا میں نیکی سے راحت ملتی ہے۔ پوپ الیگزینڈر

٭ کہتے ہیں جہالت بے فکری کا گہوارہ ہے اور بے فکری راحت و آرام کا بستر، یہ قول ان لوگوں کے نزدیک صحیح ہے جو مردوں کی طرح پیدا ہوئے اور جماوات کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں۔

٭ آرام وہ ہے جس کا کوئی گھر نہیں۔ دیو جانس قلبی

Share Aeam-o-Rahat Quotes in Urdu