حکمت اقوال

٭ خدائے کریم کے تمام عطیوں میں سے حکمت سب سے بڑھ کر ہے اور حکیم وہ شخص ہے جس کے قول و فعل دونوں یکساں ہوں۔ افلاطون

٭ صرف باتوں کا حکیم نہ ہو بلکہ قول و عمل دونوں کا حکیم ہو کہ قولی حکمت دنیا میں اور عملی حکمت آخرت میں کام آئے گی۔ افلاطون

٭ حکیم اسے کہتے ہیں جو کہ باوجود قدرت رکھنے کے ستم نہ کرے اور بدتر وہ ہے جس میں حیا کم ہو۔ جالینوس

٭ اس حکیم کا تجرد و توکل یہاں تک تھا کہ جو کچھ اس کو روزانہ خوراک سے فاضل حاصل ہوتا اس کے جمع کرنے کو حلال نہ سمجھنا۔ جالینوس

٭ حکمت ایک درخت ہے جو کہ دل سے اگتا اور زبان سے پھل دیتا ہے۔ بطلیموس

٭ کھانے سے بھوکا اور حکمت سے سیر رہ۔ ابن جوزی 

٭ حکمت روح کی زندگی ہے۔ حصرت اویس ؑ

٭ دنیا کی حرص غم فروا، فرائض اور حسب و جاہ جس دل میں ہو، وہاں حکمت قرار نہیں پکڑتی۔


Share Hikmat Quotes in Urdu

Add More Hikmat Quotes