جھگڑا اقوال

٭ جھگڑا بڑھنے سے قبل تم اس سے الگ ہو جائو۔ حضرت سلیمان فارسی

٭ لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ کو ناپسند آدمی وہ ہے جو سب سے بڑا جھگڑالو ہے۔ بخاری شریف

٭ اللہ تعالیٰ اس شخص سے کینہ رکھتا ہے جو بھائیوں کے درمیان جھگڑے برپا کرے۔ حضرت سلیمان 

٭آدمی کی عزت اس میں ہے کہ جھگڑے سے باز رہے لیکن بے دانش چھیڑ چھاڑ جاری رکھتا ہے۔

٭ جھگڑے میں کودنا انتہائی آسان ہے مگر اس سے نکلنا انتہائی مشکل۔ حضرت علی 

٭ جو شخص لڑائی جھگڑے سے الگ رہتا ہے اسکو فلاح حاصل ہو گی۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز

٭ غور کیا جائے تو اکثر جھگڑے کی بنیاد جس بات پر ہوتی ہے وہ بالکل معمولی ہوتی ہے اور اسکی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ حکیم محمد سعید

٭ جھگڑے کا آغاز کرنا انتہائی آسان ہوتا ہے جبکہ جھگڑا بڑھ جائے تو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔

٭ جو جھگڑے سے بچتا ہے اپنی زندگی خوشگوار گزارتا ہے۔


Share Jhagra Quotes in Urdu

Add More Jhagra Quotes