پھول اقوال

٭ وفا کرنی ہو تو پھولوں سے سیکھ جو شاخ سے جدا ہو کر مرجھا جاتے ہیں۔

٭ خوش خلقی ایک پھول ہے جس کی خوشبو سے سب لوگ کھنچے چلے آتے ہیں۔

٭ پھولوں کا گلدستہ تیرے کس کام کا؟ میری گلستان سے ایک ورق لے لے، پھول تو پانچ سات روز رہے گا اور گلستان ہمیشہ سر سبز و تازہ رہے گا۔ شیخ سعدیؒ

٭ دھول خود توہین برداشت کر لیتی ہے اور بدلے میں پھولوں کا تحفہ دیتی ہے۔ ٹیگور

٭ خدا بڑی بڑی سلطنتوں سے خفا ہو سکتا ہے لیکن چھوٹے چھوٹے پھولوں سے کبھی ناراض نہیں ہوتا۔ٹیگور

٭ سورج خود بخود پھول کھلا دیتا ہے، چندرما آپ ہی آپ چاندنی کو پھیلا دیتا ہے، بادل بن مانگے ہی پانی برسا دیتا ہے اسی طرح نیک انسان بغیر کہے ہی خود بخود دوسروں کی بھلائی کا کام کرتا ہے۔

٭ صورت بغیر سیرت کے ایسا پھول ہے جس میں کانٹے زیادہ ہوں اور خوشبو بالکل نہ ہو۔ ارسطو


Share Phool Quotes in Urdu

Add More Phool Quotes