تقویٰ اقوال

٭ جو علم کا چرچا کرے اور تقویٰ کا خیال نہ رکھے وہ دین سے دور ہو کر بدنام ہو جاتا ہے۔ حکیم ترمذی

٭ تقویٰ یہ ہے کہ قیامت میں کوئی تمھارا گریبان نہ پکڑے اور مروت یہ ہے کہ تم کسی کا گریبان نہ پکڑو۔ ترمذی

٭ عاقل وہ ہے جو خدا کے لیے تقویٰ کرے اور اپنے نفس کا حساب لیتا رہے۔ ترمذی

٭ تقویٰ کا ظاہر اور باطن ہے، ظاہر احکام کی پیروی اور ان کی حدود سے نہ گزرنا اور باطن نیک نیت رکھنا اور اخلاص کو دل سے دور نہ کرنا۔ ابنِ عطار

٭ بڑائی تقویٰ میں دولت توکل میں اور عظمت تواضح میں ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق

٭دانائیوں میں اعلیٰ درجے کی دانائی تقویٰ ہے اور کمزوریوں میں سب سے بڑی بداخلاقی اور بداعمالی۔ امام حسین


Share Taqwa Quotes in Urdu

Add More Taqwa Quotes