تجارت اقوال

٭ سچائی کے ساتھ معاملہ کرنے والا ایماندار تاجر قیامت کے دن نبیوں اور شہیدوں کے ساتھ ہو گا۔ ترمذی شریف

٭ تاجروں کے گروہ مال بیچنے میں لغویات کہنے اور جھوٹی قسم کھا جانے کا بہت امکان ہوتا ہے تو تم لوگ اپنی تجارت میں صدقہ کی آمیزش کرو۔

٭ اپنے مال کو بیچنے میں کثرت سے قسمیں کھانے سے بچو یہ چیز تجارت کو فروغ دیتی ہے لیکن آخر کار برکت کو ختم کر دیتی ہے۔ مسلم شریف

٭ تاجر لوگ قیامت کے دن بدکار کی حیثیت سے اٹھائے جائیں گے سوائے ان تاجروں کے جنہوں نے اپنی تجارت میں تقویٰ اختیار کیا اور نیکی اختیار کی اور سچائی کے ساتھ معاملہ کیا۔

٭ جو شخص عیب دار چیز بیچے اور اسکے عیب کو ظاہر نہ کرے وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے غضب میں رہے گا اور فرشتے اس پر لعنت کرتے رہیں گے۔ ابن ماجہ

٭ صبح کو عزت حاصل کرنے کے لیے بازار ضرور جایا کرو (یعنی کہ تجارت کیا کرو)۔ امام جعفر صادق

٭تین چیزوں کو بقا نہیں مال کو تجارت سے بغیر علم کو بحث کے بغیر اور ملک کو تدبیر کے بغیر۔ شیخ سعدی

٭ سب سے اچھی تجارت وہ ہے جس میں جھوٹ کی آمیزش نہ ہو۔

٭ کاروبار میں نقد کی نسبت ادھار زیادہ قیمت پر فروخت کرنا درست ہے۔

٭ کسب یعنی کہ کاروبار نہ کرنا محتاجی لاتا ہے اور محتاجی دین کو تنگ، عقل کو ضعیف اور مروت کو زائل کرتی ہے۔

٭ صحبت سلطان کو دریا کی تجارت سے تشبیہ دی جا سکتی ہے یا نفع بیشمار یا گرداب ہلاکت میں گرفتار۔

٭ آدمی کو چار چیزیں لازم ہیں، حصول معاش کے لیے نیک پیشہ اختیار کرنا، جو کچھ بہم پہنچے اس کی حفاظت کرنا، عقل کی راہنمائی میں مناسب موقعوں پر خرچ کرنا اور بقدر توانائی خود کو محلات خطر اور موقع ہولناک سے بچانا۔


Share Tejarat Quotes in Urdu

Add More Tejarat Quotes