عدد 1 کی شخصیت اور خاصیت

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: علم الاعداد


عدد 1 شمس کا عدد ہے، اس عدد کے حامل لوگ فطرتاً آزادی پسند ہوتے ہیں،اور کیس بھی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کرتے،یہ لوگ حد سے زیادہ خودار اور غیرت مند ہوتے ہیں،یہ جلدی سے کسی کے آگے گردن نہیں جھکاتے اور نہ ہی اپنا دامن پھیلاتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں کسی حد تک تکبرانہ رنگ کی آمیزش ہوتی ہے۔ یہ اگر کسی وجہ سے خودسری اختیار کر لیں تو پھر انکو ڈکٹیٹیر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

عدد 1 کے حامل لوگوں میں ضد اور ہٹ دھرمی کا عنصر زیادہ ہوتا ہے اور یہ لوگ کسی بھی معاملے میں اپنے موقف سے ٹس سے مس نہ ہونے کے اصول پر پوری طرح کاربند رہتے ہیں۔ انکو کسی بھی معاملے میں قائم رکھنا ذرا مشکل ہوتا ہے لیکن جب یہ جم جائیں تو تو پھر انکو اس بات سے ہٹانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہ لوگ دوغلی اور پھس پھسی پالیسی کے قائل نہیں ہوتے اور اس لیے دوستی اور دشمنی سر عام بغیر کسی ڈر و خوف کے کرتے ہیں۔

ایسے لوگ اگر کسی پر مہربان ہو جائیں تو اپنا تن، من، دھن اس پر نچھاور کر دیتے ہیں اوراگر مخالف ہو جائیں تو اسے ہر قسم کا نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں منافقت بالکل نہیں ہوتی اور اسی لیے دوستوں اور دشمنوں کے لیے ان کا رویہ بالکل واضح ہوتا ہے۔

عدد 1 کے حامل لوگ دوسروں کی ماتحتی بالکل بھی قبول نہیں کر سکتے۔ اصل میں انکو خود ہی سردار، حاکم اور لیڈر بننے کے شوق ہوتا ہے اور اگر کسی مجبوری کی وجہ سے انکو محکوم بننا پڑ جائے یا کسی کے نیچے کام کرنا پڑ جائے تو یہ دب کر یا جھک کر نہیں رہ پاتے۔ اسی وجہ اکثر ایسے لوگوں کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں۔

انکا مزاج منفرد ہوتا ہے اور یہ صفائی ستھرائی کے بہت قائل ہوتے ہیں، انکی فطرت میں زبردست نفاست ہوتی ہے اور گندگی ان سے برداشت نہیں ہوتی۔ لباس کے معاملے گو کہ یہ لوگ اتنے سنجیدہ نہیں ہوتے لیکن ہر وقت صاف ستھرے لباس میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انکے غصے، محبت، دوست، دشمنی میں سنجیدگی کی ایک گہری چھاپ ہوتی ہے۔ تخلیقی کاموں کے لیے یہ لوگ نہایت موزوں ہوتے ہیں اور منصوبہ بندی کرنے میں یہ قدرتی طور پر بہت ماہر ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اگرچہ اپنی نرم مزاجی کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں لیکن اگر کوئی انکے معاملات میں کوئی خلل ڈالے یا کوئی رکاوٹ ڈالے تو پھر یہ فولاد بن جاتے ہیں۔

عدد 1 کے حامل لوگ اگر دشمنی کرنے پر آ جائیں تو پھر یہ ٹوٹ کر بکھر سکتے ہیں لیکن ان کو جھکانا آسان نہیں ہوتا۔ یہ لوگ محبت کے معاملے میں اتنے جذباتی نہیں ہوتے لیکن بہت وفادار ہوتے ہیں اور عمر کے آخر تک محبت کو نبھانے کی کوشش کرتے ہیں اوربے وفائی سے اپنا دامن بچائے رکھتے ہیں۔ یہ دوسروں کے لیے ایثار کر کے خوش ہوتے ہیں اوربالعموم کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔ یہ دوسروں کو اپنی خوشی میں شریک رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

ایسے لوگوں کی صحت عام طور پر اچھی ہوتی ہے اور یہ درمیانی یا بڑی عمر میں پہنچ کر فربہ اندام ہو جاتے ہیں۔ ان لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور ٹینشن جیسی بیماریا لاحق ہو سکتی ہیں۔

انکے لیے اتوار کا دن اہم ہوتا ہے،انکے لیے مبارک تاریخیں ا،10،19،28 ہوتی ہیں۔ انکو سنہرے، سفید اور بادامی رنگ راس آتے ہیں۔ پتھروں میں پکھراج، ہیرا، اوپل جیسے پتھر انکے لیے خوش بختی کی ذریعہ بن سکتے ہیں۔


Ilm-ul-adad ki roshni ki mein adad 1 ki shaksiat ke bare mein janein, is post mein hum ne adad 1 ki khasiat ke bare mein tafseelan bataya hy.

Share Adad 1 ki Shaksiat

Add Your Thoughts